4 ستمبر 2013 - 19:30

حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے لبنان کے علماء کے ساتھ ملاقات میں شام کے خلاف امریکہ کی جنگی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شام میں شکست ہوگی۔

ابنا: حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے لبنان کے علماء کے ساتھ ملاقات میں شام کے خلاف امریکہ کی جنگی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کو شام میں شکست ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ شام کے خلاف امریکہ کی جنگي دھمکیوں سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی شام میں مذموم ساوشیں اور پالیسیاں ناکام ہوگئی ہیں  اور اب وہ اپنی سیاسی اور سماجی شکست کو جنگ کے ذریعہ فتح میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں لیکن انھیں جنگی میدان میں بھی ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑےگا۔ حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ نے کہا کہ امریکہ کو جس طرح افغانستان اور عراق میں شکست ہوئی ہے اسی طرح اسے شام میں بھی ذلت آمیز شکست سے دوچار ہونا پڑےگا۔

.......

/169